انضمام الحق کا جو بھی معاملہ ہے چھان بین کیلئے کمیٹی بنادی، ذکا اشرف

Published: 30-10-2023

Cinque Terre

 لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ انضمام الحق کی قدر کرتا ہوں، جب ملاقات کرنا چاہتے ہیں دستیاب ہوں گا۔ذکاء اشرف نے واضح کیا کہ آج دفترمیں موجود ہی نہیں تھا توانضمام الحق سے کیسے ملاقات کرسکتا تھا، اب جو کچھ بھی ان کا معاملہ ہے اس کی چھان بین کے لیے ایک کمیٹی بنادی ہے جو مفاد کے ٹکراؤ سے متعلق انکوائری کرے گی۔ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو تین سال کے لئے نیک نیتی سے کنٹریکٹ دیا تھا۔ کنٹریکٹ پر تاحال کھلاڑیوں نے دستخط نہیں کئے۔ ذکا اشرف کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرتے ہی کھلاڑیوں کوادائیگیاں کر دی جائیں گی۔