مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت پر صبا قمر اور احمد علی بٹ کا اظہار افسوس

Published: 30-10-2023

Cinque Terre

 لاہور: معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی حادثاتی موت پر پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور احمد علی بٹ نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صبا قمر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ وہ مولانا طارق جمیل سے ان کے بیٹے کی ناگہانی موت پر تعزیت کرتی ہیں، اداکارہ نے عاصم جمیل کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔احمد علی بٹ نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور مولانا کی بیٹے کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر بھی شیئر کی۔مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں اپنے بیٹے کی حادثاتی موت کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ عاصم جمیل دماغی مسائل کا شکار تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا، انہوں نے گارڈ سے بندوق لے کر اپنے سینے میں گولی مار دی تھی جس سے ان کی موت ہوگئی۔