محمد شامی سجدہ کرتے کرتے رک گئے؟

Published: 03-11-2023

Cinque Terre

ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں سری لنکن بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دینے والے بھارتی بولر محمد شامی پانچ وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کرتے کرتے رک جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں محمد شامی نے 5 اوورز میں 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 18 ویں اوور میں کسون رجیتھا کو اپنا پانچواں شکار بنایا جس کے بعد وہ میدان پر گھٹوں کے بل بیٹھے اور پھر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے شامی سجدہ کرنے جا رہے تھے لیکن کسی خوف کی وجہ سے رک گئے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ شامی سجدہ کرنے جارہے تھے لیکن انہیں خیال آیا کہ وہ بھارت میں ہیں۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ شامی سجدہ کرنے والے تھے لیکن انہیں یاد آیا کہ وہ بھارتی ہیں اور اس کے لیے انہیں شدید کا سامنا کرنا پڑے گا۔