"میری زندگی اب تمہاری ہے"، احسن محسن کا بیٹے کے نام جذباتی پیغام

Published: 04-11-2023

Cinque Terre

  کراچی: معروف اداکار احسن محسن اکرام نے اپنے نومولود بیٹے کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کردیا۔احسن محسن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنے بیٹے کو گود میں لیے ہوئے تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے بیٹے کا چہرہ ایموجی سے چُھپایا ہوا ہے جبکہ یہ تصویر اسپتال میں اُس وقت لی گئی تھی جب اداکار نے پہلی بار اپنے بیٹے کو دیکھا۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “اللہ کے فضل سے میرا بیٹا دُنیا میں آگیا ہے۔ میرے بیٹے! میں نے آپ کو اپنی زندگی میں  پانے کے لیے صحیح وقت کا بہت انتظار کیا، آپ میری زندگی کا ستارہ بننے والے ہیں”۔اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام پکارتے ہوئے کہا کہ “محمد حسن اکرام میری زندگی اب تمہاری ہے، ہر سیکنڈ تمہارے لیے  زندہ ہوں،  میں ہمیشہ تمہارے ساتھ رہوں گا، ایک باپ کم اور آپ کا بہترین دوست بن کر رہوں گا’۔احسن محسن نے بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ “والد صاحب آپ کو اس دنیا کی ہر چیز سے زیادہ پیار کرتے ہیں،  والد صاحب ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گے چاہے کچھ بھی ہو، میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، تم نے میری زندگی مکمل کر دی ہے”۔اداکارہ نے اپنی اہلیہ منال خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے بہترین تحفہ دینے کے لیے شکریہ، میں زندگی بھر آپ کا مقروض رہوں گا، آپ کے لیے میرے دل میں پیار مزید بڑھتا جارہا ہے”۔آخر میں اُنہوں نے بیٹے کی پیدائش پر نیک خواہشات کے لیے اپنے تمام مداحوں اور دوست احباب کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ احسن محسن اور منال خان ستمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، یکم نومبر 2023 کی صبح دس بج کر 48 منٹ پر منال خان اور احسن محسن اکرام کے ہاں پہلے بیٹے ’حسن اکرم‘ کی پیدائش ہوئی، یہ خوشخبری اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو سُنائی۔