پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

Published: 05-11-2023

Cinque Terre

  کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات  شروع کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کے توسط سےاہم دستاویزات  کرلی ہیں۔دریں اثنا نامور اولمپیئنز اور انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں نےارباب اختیار و حکومت سے شفاف تحقیقات کرنے اورحقائق کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب قومی فیڈریشن کے تحت جعلی قومی ویمن ہاکی کیمپ لگا کرلاکھوں روپے کی رقم خورد برد کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پی ایچ ایف اکاؤنٹ سے رقم یکم مارچ 2017 کو نکالی گئی۔