Published: 09-11-2023
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹوں (آئی پی جے سی پیز) پر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیےپاکستان رینجرز، فرنٹیئر کور بلوچستان اور خیبرپختونخوا کوانسداد اسمگلنگ کے اختیارات دے دیے۔اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ایف بی آر کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انسداد اسمگلنگ کے اختیارات سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت پاکستان رینجرز، فرنٹیئر کور بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکام اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں کریں گے۔چینی، یوریا، گندم اور گندم کے آٹے جیسی اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف قوانین کے نفاذ کے لیے بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹوں (آئی پی جے سی پیز) اور مشترکہ چوکیوں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔اب پاکستان رینجرز اور فرنٹیئر کور ان چیک پوسٹوں پر تعینات کسٹم اہلکاروں کے ساتھ انسداد اسمگلنگ کے اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان رینجرز، فرنٹیئر کور بلوچستان (شمالی/جنوبی) اور خیبرپختونخوا (شمالی/جنوب) کے افسران کو اسمگل شدہ اشیا کے علاوہ مطلع شدہ اشیائے ضروریہ کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔بین الاقوامی سرحدوں کے 50 کلومیٹر اور بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹوں اور جوائنٹ چیک پوسٹوں پر جیسا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے مطلع کیا گیا ہےتاہم خارج کیے گئے علاقوں میں سٹی میونسپل حدود، کسٹم ایریاز، کسٹم اسٹیشنز، پورٹس، بارڈرز کسٹم اسٹیشنز، بین الاقوامی ہوائی اڈے، اور بانڈڈ گودام وغیرہ شامل ہیں۔ایف بی آر نے پاکستان رینجرز، فرنٹیئر کور بلوچستان (شمالی/جنوبی) اور خیبر پختونخوا (شمالی/جنوبی) کے افسران کو بلوچستان اور خیبر کے سرحدی اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے انسداد اسمگلنگ کے اختیارات استعمال کرنے کا اختیار بھی دیا ہے۔افغانستان سے ملحقہ پختون خوا بشمول شہری میونسپل حدود کے اندر، اور بین الصوبائی جوائنٹ چیک پوسٹس اور جوائنٹ چیک پوسٹس پر جیسا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے، محکمہ کسٹم کے آئی پی جے سی پیز اور جے سی پیز نیز پاکستان رینجرز/فرنٹیئر کور یکم نومبر 2023 سے 30 جون 2024 تک پاکستان کے اندر اور باہر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کو روکیں گے۔