Published: 09-11-2023
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ تو یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے یوکرین کے تنازع کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی کے مطابق پاکستان تنازعات کے شکار خطے کو ہتھیار فراہم نہیں کرتا پاکستان نے نہ تو یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس موضوع پر 7 نومبر کوپاکستان اور یوکرین کے وزرائے دفاع کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران بات نہیں کی گئی۔