Published: 09-11-2023
لاہور: لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں چور گھر کی کھڑکی توڑ کر 57 لاکھ مالیت کا سامان لے گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم چور اہلخانہ کی غیر موجودگی میں کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور 27 تولے زیورات، انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی اشیا چرا لیں۔ پولیس اور فرانزک ماہرین نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے۔پولیس کے مطابق جلد ملزمان کو تلاش کر لیا جائے گا۔