قومی ٹیم کی بھارت سے وطن واپسی کا شیڈول جاری

Published: 11-11-2023

Cinque Terre

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا سفر تمام ہوگیا، قومی کرکٹرز اور آفیشلز کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔قومی کرکٹرز کولکتہ سے دو مختلف پروازوں سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گے۔ کھلاڑی 13 نومبر کو سیالکوٹ، اسلام آباد اور لاہور پہنچیں گے۔فاسٹ بولر حسن علی بھارت میں قیام کریں گے اور 22 نومبر کو وطن لوٹیں گے۔ ڈائریکٹر مکی آرتھر کی تین روز دبئی قیام کے بعد 16 نومبر کو لاہور آمد ہوگی۔ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو 9 لیگ میچز میں سے پانچ میں شکست اور چار میں کامیابی ملی۔ پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کیا ہے۔