سروس موڑ پر الصبح ڈاکٹر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا‘ ساتھی ڈاکٹر زخمی‘ ملزمان واردات کے بعد فرار

Published: 15-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) تھانہ سول لائن کے علاقہ سروس موڑ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ممبر جمخانہ ڈاکٹر ذیشان انور (فضیلت امین ہسپتال) جان بحق ہو گئے اطلاعات کے مطابق وہ اپنے ساتھی ڈاکٹر عثمان جمیل کے ہمراہ علی الصبح سی ایم ایچ کھاریاں ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ انکی گاڑی پر فائرنگ ہو گئی زخمی حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچا دیا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے پولیس واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی جائے وقوعہ سے  مقتول کی گاڑی اور دیگر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا فرار ہونے والے حملہ آوروں کہ تلاش شروع کر دی گئی ایم ایس عزیز بھٹی اسپتال ڈاکٹر آصف محمود کے مطابق یہ صبح 8بجے کے قریب کا واقع ہے کہ ڈاکٹر ذیشان انور اسسٹنٹ پروفیسر سی ایم ایچ کھاریاں اپنے ساتھی ڈاکٹر عثمان جمیل کے ہمراہ ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ اپنے ایک ساتھی کا ریسکیو کی بلڈنگ کر سامنے اپنی گاڑی سفید رنگ کی ہنڈا سوک میں انتظار کر رہے تھے کہ دو آدمی موٹر سائیکل پر آئے اور گاڑی کا دروازہ کھٹکھٹایا ڈاکٹر کے دروازہ نہ کھولنے پر شیشہ کے باہر سے فائر کر دیا اور گولی ان کے سر پر لگی تمام کوششوں کے باوجود ڈاکٹر ذیشان انور جانبر نہ ہو سکے گجرات پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او گجرات نے کہا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن موقع پر پہنچے اور  ڈاکٹر ذیشان انور کو شدید زخمی حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچایا گیا مقتول صبح تقریباً ساڑھے سات بجے سی ایم ایچ کھاریاں ڈیوٹی پر جارہے تھے واقعہ کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کر لیا گیا ہے CIA اور آئی ٹی کی ٹیموں کو شواہد اکٹھا کرنے کے لیے موقع پر بھیجا گیا ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جنہوں نے واقع کی تفتیش شروع کر دی واقع میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ڈاکٹرز کیمیونٹی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے مرحوم کی نمازجنازہ چوہدری ظہور الٰہی اسٹیڈیم  میں ادا کی گئی ڈاکٹرز کیمونٹی سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شریک ہوئے