Published: 16-11-2023
ممبئی: بھارت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو ستر رنز سے شکست دے دی۔ تین سو ستانوے رنز کے جواب میں کیویز 48.5 اوورز میں 327 رنز پر ہمت ہار گئے۔محمد شامی کیویز کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے جنہوں نے سات کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ڈیرل مچل کے 137 رنز بھی رائیگاں گئے۔ بھارتی بلے بازوں ویرات کوہلی اور شریاس ایئرنے شاندارسنچریاں بنائیں۔ شاندار بولنگ پر محمد شامی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ کی اننگز:ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز مایوس کن رہا۔ دونوں اوپنرز صرف 39 کے مجموعی اسکور پر 13، 13 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔کپتان کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور دونوں کے مابین 181 رنز کی شراکت ہوئی لیکن 220 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن 69 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کین ولیمسن کے آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ بھی فوراً گر گئی، ٹام لیتھم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ گلین فلپس 41، مارک چپمین 2 رنز پر آؤٹ ہوئے۔46 ویں اوور میں ڈیرل مچل بھی 134 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ہمت ہار بیٹھے جس کے بعد وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔مچل سانٹنر اور ٹم سوتھی 9، 9 اور لوکی فرگوسن 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ٹرینٹ بولٹ دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 7 وکٹیں لیں۔ جسپریت بمراہ، محمد سراج اور کلدیپ یادیو نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین پہنچایا۔بھارت کی اننگز:بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیتنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ورات کوہلی 117 اور شریاس ایر 105 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ورات کوہلی نے کیرئیر کی 50 ویں ون ڈے سینچری اسکور کرتے ہوئے سب سے زیادہ سینچریوں کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر 49 سینچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان تھے۔بھارتی کپتان روہت شرما دھواں دار 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کریمپ پڑنے کے سبب 23 ویں اوور میں باہر جانے والے شبمن گل سوریا کمار یادو کے آؤٹ ہونے کے بعد دوبارہ میدان میں آئے اور صرف ایک رن کے اضافے کے ساتھ 80 رنز ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ کے ایل راہول 39 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹِم ساؤتھی نے 3 اور ٹرینٹ بولٹ نے 1 وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کیویز کیخلاف بڑا اسکور کرکے پریشر بڑھائیں۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش کریں گے ابتدائی اوورز میں جلد وکٹیں لیکر میزبان ٹیم کو پریشر میں لائیں۔دونوں ٹیموں کی جانب سے پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔بھارت کا اسکواڈ کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج نیوزی لینڈ کا اسکواڈ کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ