نانا پاٹیکر نے سیلفی لینے پر مداح کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

Published: 16-11-2023

Cinque Terre

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے سیلفی لینے پر مداح کو تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ‘دی ویکسین وار’ کے بعد نانا پاٹیکر اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی شوٹنگ کے دوران ایک حیران کُن واقع پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔نانا پاٹیکر کی فلم کی شوٹنگ ایک مصروف سڑک پر ہورہی تھی جہاں عام عوام بھی موجود تھی، اسی دوران ایک نوجوان مداح بڑی خوشی سے موبائل ہاتھ میں لیے نانا پاٹیکر کے قریب آیا اور اُن کے ساتھ سیلفی لینے لگا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی مداح نانا پاٹیکر کے ساتھ سیلفی لینے لگا تو اُنہوں نے اپنے مداحوں کو زور دار تھپڑ مار دیا۔وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نانا پاٹیکر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک صارف نے کہا کہ “نانا پاٹیکر کا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے، اُنہیں اپنی اور مداح کی عُمر کا لحاظ کرنا چاہیے تھا”۔ایک اور صارف نے نوجوان مداح کے لیے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میں نانا پاٹیکر کا  پُرستار تھا لیکن اب نہیں، ایسا رویہ قابل قبول نہیں”۔صارف نے یہ بھی کہا کہ “ہدایت کار اور پروڈیوسر کے پاس اتنی سیکیورٹی ہونی چاہیے کہ وہ سیٹ پر آنے والے کسی بھی مداح کو خود ہی روک سکیں لیکن اگر کوئی مداح آجاتا ہے تو اُس کے ساتھ یہ رویہ رکھنا بہت زیادہ غلط ہے، نانا پاٹیکر کا رویہ بہت بُرا ہے”۔