حریم شاہ کو "بگ باس سیزن 17" کی پیشکش

Published: 16-11-2023

Cinque Terre

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو “بگ باس سیزن 17″ میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے۔حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے نیلے اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ٹک ٹاکر نے ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے صارفین سے ایک  خبر شیئر کی جوکہ  بھارتی ریئلیٹی شو “بگ باس” کے  سیزن 17 کے حوالے سے تھی۔حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “مجھے بگ باس کے سیزن 17 کے لیے بُلایا گیا ہے”، اُنہوں نے صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ “میں اس پیشکش کو قبول کرکے بگ باس میں جاوْں یا نہیں؟”صارفین نے حریم شاہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اُنہیں بگ باس میں جانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بگ باس میں جاکر پاکستان کا نام روشن کرو۔ایک صارف نے حریم شاہ سے یہ بھی پوچھا کہ “کیا آپ کے پاس اُن کے شو کی بھی کوئی ویڈیو ہے؟”ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “کچھ عرصے بعد پتا چلے گا کہ سلمان خان کی بھی کوئی آڈیو یا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہورہی ہے”۔عدنان نامی صارف نے کہا کہ “میں تو یہ سوچ رہا ہوں بگ باس کے پہلے والے 16 سیزن آپ کے بغیر کیسے ہوگئے”۔یاد رہے کہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر ویڈیو لیک کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں، اُنہوں نے ماضی میں پاکستانی سیاستدان اور معروف شخصیات کی نازیبا ویڈیوز لیک کی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو “بگ باس” کے  سیزن 17 کا آغاز گزشتہ ماہ 15 اکتوبر سے ہوا تھا، اب تک اس شو کی 30 اقساط نشر ہوگئی ہیں۔