فیفا ورلڈ کپ کوالیفائیرز: پاکستان کو دوسرے میچ بھی تاجکستان کے ہاتھوں شکست

Published: 21-11-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: فیفا ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائیرز راؤنڈ کے دوسرے میچ میں تاجکستان نے پاکستان کو 1-6 سے شکست دے دی۔پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے جناح اسٹیڈیم میں منعقدہ ایونٹ کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شائیقن موجود تھے جنہوں نے دل کھول کر دونوں ٹیموں کو داد دی۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول راحس نبی نے اکیسویں منٹ میں کیا۔تاجکستان کو پہلے ہالف میں چار گولز کی برتری حاصل تھی۔ تاجکستان نے دوسرے ہالف میں دو گولز اسکور کیے۔ پاکستان دوسرے ہالف میں کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہا۔تاجکستان کی جانب سے کامولوو نے دو جبکہ سوئیروو، عمربوئف، احسان، سیمیو نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ میچ میں پاکستان کو ایک جبکہ تاجکستان کو تین یلو کارڈ ملے۔ پاکستان کے عالمگیر علی کو واحد یلو کارڈ ملا۔پاکستان کو راؤنڈ ٹو کے دونوں میچز میں تاجکستان اور سعودی عرب سے شکست ہوئی ہے۔ پاکستان اپنا اگلا میچ اردن کے خلاف آئندہ سال 21 مارچ کو کھیلے گا۔تاجکستان فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر سیگارڈ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ میں شاندار کھیل پیش کیا۔ 1-6 سے کامیابی بڑی جیت ہے۔پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ اسٹیفن کانسٹان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجکستان کیخلاف میچ میں پاکستان اچھا نہیں کھیلا جس کی وجہ پاکستانی کھلاڑیوں کی دیگرٹیموں کی طرح ٹریننگ نہ ہونا ہے۔