عدنان صدیقی کا انجلینا جولی کے ساتھ شوٹنگ کے دوران بھارت میں بدسلوکی کا انکشاف

Published: 21-11-2023

Cinque Terre

 لاہور: پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے انجلینا جولی کے ساتھ فلم شوٹنگ کے دوران بھارت میں بدسلوکی کا انکشاف کیا ہے۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ جب وہ ہالی وڈ اسٹارز کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کیلئے انڈیا پہنچے تو ہوٹل میں ان سے اچھا برتاؤ نہیں کیا گیا۔عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں اچھا ہوٹل نہیں دیا گیا اور نہ ہی انہیں اداکار مہمانوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا۔اداکار نے بتایا کہ انہوں نے فوری طور پر ہوٹل والوں سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ورنہ وہ ہوٹل میں نہیں ٹھہریں گے۔عدنان صدیقی کے مطابق ان کے احتجاج پر ہوٹل والوں نے انہیں دیگر فنکاروں کی طرح سہولیات فراہم کیں اور انہیں اس ہوٹل میں ٹھہرایا جہاں دیگر کاسٹ موجود تھی۔