Published: 24-11-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں ون ڈش پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، افسران کو دوپہر اور شام کو سخت چیکنگ کرنے کی ہدایات دیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ریوینیو افسران تمام میرج ہالز کی چیکنگ کریں گے۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 387 مقامات پر انسپکشن کی گئی 23 شادی ہالز پر ون کی خلاف ورزی پر 10لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا،جبکہ اہک شادی ہال کو سیل کردیا گیا اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے شادی ہالز کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، گزشتہ روز مجموعی طور پر 24شادی ہالز کو چیک کیا گیا،تحصیل گجرات میں اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے 10 شادی ہالز،تحصیل کھاریاں میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے 8 شادی ہالز کو چیک کیا گیا جبکہ تحصیل سرائے عالمگیر میں اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل نے تحصیل سرائے عالمگیر میں 6 شادی ہالز کو چیک کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ون ڈش پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا، شادی ہال کو سیل بھی کیا جاسکتا ہے، تمام شادی ہالز مالکان ون ڈش پر پابندی ہرصورت یقینی بنائیں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔