تھانہ لاری اڈا:ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 3رکنی (رضی گینگ)گرفتار 7لاکھ 5ہزار روپے نقدی برآمد

Published: 24-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ لاری اڈا پولیس کی بڑی کاروائی۔ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 3رکنی (رضی گینگ)گرفتار 7لاکھ 5ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بوربرآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے سٹی سرکل میں اسلحہ نے زور پر نقدی و موبائل فون چھیننے اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتار ی کے کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا انسپکٹر شیراز حیدراور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والا3 رکنی(رضی) گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔رضا عباس (سرغنہ گینگ) 2۔بادل حسین 3۔عامر شہزاد شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ شارع عام پر اسلحہ کے زور پرتاجر برادری سے انڈسٹری ایریا اور فروٹ منڈی کے ایریا سے نقدی و موبائل فون چھینتے اور موٹر سائیکل بھی چوری کرتے تھے۔جن کے قبضہ سے 7لاکھ 5ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30برآمدکر لیا گیا۔ملزمان کی تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔