سلمان خان کی کرن جوہر کے ساتھ اگلی ایکشن تھرلر فلم کا نام سامنے آگیا

Published: 25-11-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی کرن جوہر کے ساتھ اگلی ایکشن تھرلر فلم کا نام سامنے آگیا۔ نامور فلمساز کرن جوہر اور سلمان خان کے نئے پروجیکٹ کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کررہی تھیں اور اب فلم کا نام اداکار نے ظاہر کردیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران اداکار سے ان کے نئے فلمی پروجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اگلی فلم ’دی بُل‘ میں کام کریں گے۔سلمان خان نے مزید بتایا کہ ’دی بُل‘ کے بعد دبنگ، پھر کک اور اس کے بعد تین چار مزید فلمیں آئیں گی۔’دی بُل‘ کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں اور بعض ذرائع کے مطابق یہ ایک ایکشن تھرلر فلم ہوگی جس میں اداکار ایک مشن کو مکمل کریں گے۔