سلمان نے عامر خان کو یش راج کی ’اسپائی یونیورس‘ جوائن کرنے کا مشورہ دے دیا

Published: 25-11-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یش راج کی اسپائی یونیورس جوائن کرلیں۔ دبنگ خان کی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور اس نے مجموعی طور 400 کروڑ کا بزنس عبور کرلیا ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوے کی دہائی کی طرح ایک فلم میں مختلف اسٹارز کو ایک ساتھ کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جب فلم میں مختلف اسٹار ہوں گے تو اس کا باکس آفس پر بزنس بھی ڈبل ہوگا اور اس سے انڈسٹری کو ترقی ملے گی۔سلمان خان نے کہا کہ ان کے ابتدائی کیریئر میں جب لوگ ان کو دیکھنے سینما نہیں آتے تھے تو انہوں نے سنی دیول، سنجے دت، عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر فلمیں بنائیں۔ان کا کہنا تھا یش راج کا مختلف سپر اسٹارز کو ملا کر فلم بنانے کا آئیڈیا بہترین ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ عامر خان بھی بلاک بسٹر اسپائی یونیورس کو جوائن کرلیں۔