بلے پر فلسطینی پرچم لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد

Published: 27-11-2023

Cinque Terre

  کراچی: قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں اپنے بلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم خان نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لاہور بلیوز اور کراچی وائٹس کے میچ میں اپنے بلے پر فلسطین کا جھنڈا آویزاں کیا جس پر انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعظم خان کو کپڑوں اور سازوسامان کے ضوابط کی خلاف ورزی اور سیاسی پیغام کی نمائش پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی وائٹس کے مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو اسٹیکر کا استعمال جاری رکھنے کی صورت میں معطلی کی تنبیہ بھی کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت نیشنل ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں جاری ہے جس میں 18 ٹیمیں شریک ہیں۔