فائرنگ حملے کے بعد گپی گریوال نے سلمان خان سے اپنی دوستی کی تردید کردی

Published: 28-11-2023

Cinque Terre

 ممبئی: گھر پر فائرنگ حملے کے بعد پنجابی گلوکار اور اداکار گپی گریوال نے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان سے اپنی دوستی کی تردید کردی۔ کینیڈا میں گپی گریوال کے گھر کے باہر گزشتہ روز فائرنگ ہوئی تھی جس کی ذمہ داری بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گروپ نے قبول کی۔سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں گینگسٹر کی طرف سے گلوکار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلمان خان کی دوستی ان کو نہیں بچا سکے گی۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران گلوکار کا کہنا تھا کہ ان کی سلمان خان کے ساتھ صرف چند ملاقاتیں ہوئی ہیں اور ان کے درمیان کوئی دوستی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بالی وڈ سپر اسٹار کے خلاف گینگسٹر کا غصہ ان پر نکالا گیا ہے اور اس سے وہ اپنی فیملی سمیت عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ گینگسٹر کی پوسٹ میں پنجابی گلوکار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ صرف ایک ٹریلر تھا اور اس کی فلم جلد ریلیز کی جائے گی۔