ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرکی بطور مہمان خصوصی پنجاب کالج کھاریاں میں پراکٹر کی حلف برداری کی سالانہ تقریب میں شرکت

Published: 29-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے بطور مہمان خصوصی پنجاب کالج کھاریاں میں پراکٹر کی حلف برداری کی سالانہ تقریب میں شرکت کی‘ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے بطور مہمان خصوصی پنجاب کالج کھاریاں میں پراکٹر کی حلف برداری کی سالانہ تقریب میں شرکت کی۔پرنسپل پنجاب کالج کھاریاں محمد شعیب چوہدری اور سٹوڈنٹس نے ڈی او گجرات کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا نعت شریف، پرچم کشائی کی گئی، قومی ترانہ پڑھا گیا اور بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کئے۔ پرنسپل پنجاب کالج نے اپنے خطاب میں پراکٹر سٹوڈنٹس کو قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا اور ان کی مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈی پی او گجرات نے نو منتخب پراکٹر سے حلف لیا اورسٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کا اس ملک میں بہت اہم کردار ہے، سٹوڈنٹس کو ہمیشہ اپنے اوپر خود اعتمادی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جن سٹوڈنٹ کی عمر 18سال سے زیادہ ہے ان کی سہولت کے لیے پولیس کی خدمت مرکز موبائل وین سکول اور کالجز میں جا کر لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئی او رڈرائیونگ ٹیسٹ بھی لے گئی جس کے بعد سٹوڈنٹس کو لائسنس جاری کئے جائے گئے۔ پرنسپل پنجاب کالج نے ڈی پی او گجرات کا شکریہ ادا کیا اور چیف گیسٹ کی شیلڈپیش کی۔ تقریب کے آخر میں ڈی پی او گجرات نے نومنتخب پراکٹر زکو سیلیش لگائی۔