Published: 01-12-2023
(رپورٹ رانا مہتاب اسلم سے) تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کی کاروائی‘کالج سٹوڈنٹ سے لیپ ٹاپ بیگ چھیننے اور فائرنگ کرنے کے جرم میں ملوث 3ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے کالج سٹوڈنٹ سے لیپ ٹاپ بیگ چھیننے اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹر لیاقت حسین اوردیگرپولیس ملازمان پر خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ یامین علی ولد اصغر علی2۔ توصیف ولد آفتاب 3۔ بلال ولد محمد اسلم شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کر لیاگیا۔ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے