فیضان میراں تنظیم بھلیال کے زیر انتظام 9ویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد نور کا انعقاد

Published: 01-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ۔مرزا ظفر اقبال سے) فیضان میراں تنظیم بھلیال کے زیر انتظام 9ویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد نور کا سماں محلہ جامع مسجد ٹھٹھی سرخپور بفیضان نظر باپو جی سرکار زیر صدارت پیر نور سلطان علوی قادری آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کے انعقاد پذیر ہوئی جس میں مہمان خصوصی پیر میاں غلام محی الدین گیلانی المعروف باپو جی سرکار تھے محفل میلاد نور کا سماں میں نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت بلال خان قادری نے سرانجام دئیے محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ احسان اللہ نے حاصل کی محفل میلاد نور کا سماں   میں دو خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹ اور پچاس خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی قرآن مجید دئیے گئے معروف ثناء خوان مصطفی صاحبزادہ ظہور علی سجن فیصل آباد محمد ریحان حبیب سہروردی اسلام آباد قاری محمد سلیمان قادری علی حیدر قادری سیالکوٹ محمد عمران قریشی سرخپور نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے جبکہ علامہ مولانا پروفیسر محمد اعظم اعوان خطیب اعظم سرخپور نے فکر انگیز خطاب فرمایا حضرت علامہ مولانا پیر طیب رشید صدیقی گیلانی گوجرانوالہ نے خصوصی خطاب فرمایا محفل میلاد نور کا سماں میں ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت فرمائی  فیضان میراں تنظیم بھلیال کی طرف سے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا محفل کے ختتام پر پیر نور سلطان علوی قادری نے اجتماعی دعا کروائی