Published: 03-12-2023
(رپوٹ مرزا ظفر اقبال سے)جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، گمشدہ بچی کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا،بچی کے والد نے چوکی سٹی دینہ میں درخواست دی کے میری بیٹی اُمے ہانیہ جس کی عمر 03سال ہے گھر سے باہر نکلی جو کھیلتے ہوئے گم ہو گی اور واپس گھر نہ آئی،جس پر چوکی سٹی دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بچی کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا،جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لیے تیار ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ