نیشنل ٹی20 کپ؛ شاداب انجری کا شکار ہوگئے

Published: 04-12-2023

Cinque Terre

نیشنل ٹی20 کپ میں میچ کے دوران آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے۔اتوار کے روز راولپنڈی اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاداب کا پاؤں گیند پر آنے سے مڑ گیا جس کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔دونوں ٹیمیں کراچی کے یو بی ایل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں تاہم اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے شاداب کو کندھے پر اٹھا کر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ڈریسنگ روم میں آل راؤنڈر شاداب خان کی انجری کا معائنہ جاری ہے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔