ورلڈکپ فائنل کیوں ہارے؛ بھارتی کپتان، ہیڈکوچ نے ’’پچ‘‘ پر ملبہ ڈال دیا

Published: 04-12-2023

Cinque Terre

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ آسٹریلیا کے ہاتھوں آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست نہ بھول سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ عہدیداران نے دہلی میں ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما کیساتھ ویڈیو کال میٹنگ کی جس میں آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست کی وجہ پوچھی گئی۔اس میٹنگ میں بورڈ کے سکریٹری جے شاہ، نائب صدر راجیو شکلا اور خزانچی آشیش شیلر موجود تھے۔کوچ راہول ڈریوڈ نے ورلڈکپ فائنل میں شکست کا ملبہ احمد آباد اسٹیڈیم کی پچ پر ڈال دیا جبکہ کپتان روہت شرما نے پچ کو اسپنرز کیلئے سازگار نہ ہونے کا شکوہ کیا۔بھارتی کپتان نے کہا کہ مبینہ طور پر پچ اتنی نہیں بدلی جتنا ٹیم مینجمنٹ نے سوچا تھا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے دوران ناک آؤٹ مرحلے کیلئے نئی پچز بنائی جاتی ہیں تاہم بھارت نے اپنی ٹیم کو میگا ایونٹ جتوانے کیلئے پرانی پچز پر میچ کروائے اور اسپنرز کیلئے سازگار پچز بنوائیں جس نے مخالف ٹیم کے خلاف کامیابی تناسب بڑھا دیا۔میچ سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ پر سوال اٹھائے تھے جبکہ گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ انکی بحث بھی ہوئی تھی۔ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے اسٹیڈیم میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ کے سامنے آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی تھی۔