Published: 04-12-2023
(رپورٹ:۔شیخ شہباز علی سے)لکھنوال کے قریب مسلح ملزمان کی پولیس پر فائرنگ‘ پولیس کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی۔ واقعہ تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقہ میں پیش آیا ہے۔: یوسی گشت پر موجود پولیس ملازمین نے لکھنوال چوک پر کھڑے دو مشکوک افراد کو چیک کرنے کی کوشش کی۔ملزمان چیکنگ کروانے کی بجائے بھاگے اور اپنے اپنے دستی پسٹل نکال کر پولیس ملازمین پر فائر کیے۔ پولیس نے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا۔ مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے دیہہ حکیم پور فصل کماد میں داخل ہوگئے مسلح ملزمان نے فصل کماد سے فائرنگ جاری رکھی۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس کو فصل کماد سے ایک نامعلوم ڈیڈ باڈی ملی۔ پڈیڈ باڈی کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی ملزم علی حسن اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا‘ دوسرا ملزم دیہہ آبادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا: فرار ملزم کی تلاش جاری ہیں