پی ایس ایل 9 کیلیے شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

Published: 08-12-2023

Cinque Terre

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود پی ایس ایل 9 کے لیے  کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹاپ آرڈر بلے باز پاکستان سپرلیگ کے 8ویں سیزن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے تاہم اب وہ ملتان سلطانز سے ٹریڈ ڈیل کے تحت  کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ڈیل کے تحت لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم ملتان سلطانز جا رہے ہیں، ٹریڈ ڈیل کے تحت ملتان سلطانز کو کنگز کی ڈائمنڈ راؤنڈ کی ایک پِک اور سلور راؤنڈ کی ایک پِک ملے گی۔فرنچائز اونر سلمان اقبال نے  شان مسعود کو کراچی کنگز میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کو اسکواڈ میں بہترین اضافہ قرار دیا اور  کہا کہ پی ایس ایل  کے اگلے ایڈیشن میں  میں شان مسعود کے تجربہ اور صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔