ایکس نے معروف انفلوئنسر حریم شاہ کا اکاؤنٹ معطل کردیا

Published: 08-12-2023

Cinque Terre

لاہور: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے معروف انفلوئنسر حریم شاہ کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔سوشل میڈیا صارفین نے جب حریم شاہ کے پرفائیل کا وزٹ کیا تو انہیں علم ہوا کہ ایکس قوانین کی خلاف ورزی پر حریم کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے۔معروف ٹک ٹاکر کے ایکس پر فالوورز کی تعداد تین لاکھ 73 ہزار ہے اور ان کی ٹویٹوں پر بہت رش لگتا تھا۔واضح رہے کہ حریم شاہ سیاسی اور سماجی مسائل پر اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے اکثر تنازعات کی زد میں رہتی ہیں۔