ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ دینہ، تھانہ سوہاوہ اور خدمت مرکز سوہاوہ کا وزٹ

Published: 08-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ شیخ شہباز علی سے)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ دینہ، تھانہ سوہاوہ اور خدمت مرکز سوہاوہ کا وزٹ‘ تھانہ جات کی صفائی، مال مقدمہ، تکمیل ریکارڈ، حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا‘ڈی پی او جہلم کا زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم فرنٹ ڈیسک اچھی حالت میں کام کرنے چاہیں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا  پولیس خدمت مرکز پر آنے والے شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم کی ہدایت پولیس کی کارکردگی جانچنے کیلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔