Published: 17-12-2023
(رپورٹ چوہدری جمشید اختر)گجرات پولیس کے قابل فخر نوجوان پولیس آفیسر فقر حسین Asi کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری، تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں شہید فقر حسین Asi کی یاد میں دعائیہ محفل کا انعقاد، دعائیہ محفل میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم‘ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ چوہدری لیاقت گجر‘ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر سید صغیر حسین اور دیگر پولیس افسران و جوانوں کے علاوہ شہید فقر حسین Asi کے صاحبزادے اور بھائی سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول کی سعادت نامور نعت خواں نعمان افضل‘اسسٹنٹ پی آر او سرکل لالہ موسیٰ غلام فرید اور پولیس کے دیگر جوانوں نے حاصل کی۔قرآن احادیث کی روشنی میں شہدا کے مرتبے سے متعلق خصوصی بیان علامہ پیر طفیل قادری نے کیا۔ شہید کی روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔حاضرین محفل سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ شہید فقر حسین محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہے۔فقر حسین نے ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فائز ہو کر محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔شہید فقر حسین ایک بہادر اور بااخلاق پولیس آفیسر تھا۔مزید کہا کہ ہماری تمام فورس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔شہید فقر حسین کی محکمانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔مزید اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے دروازے عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔محفل کے اہتمام پر مہمانوں کے لیے خصوصی طعام کا بندوبست بھی کیا گیا۔