شان کا گانا ‘ڈنکی‘ سے کیوں نکالا گیا؟ گلوکار کی وضاحت سامنے آگئی

Published: 22-12-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بھارتی گلوکار شان نے وضاحت دی ہے کہ ان کا گانا شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ میں کیوں شامل نہیں کیا گیا۔ رواں برس کے آغاز میں بھارتی گلوکار نے مداحوں کو خبر دی تھی کہ فلم میں ان کا ایک رومانوی گانا موجود ہے جس میں شریا گھوشل نے ان کا ساتھ دیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک نئی پوسٹ میں شان نے خبر دی ہے کہ ان کا گانا ’ڈنکی‘ میں شامل نہیں ہے کیوں کہ راج کمار ہیرانی نے اس کو فلم میں رکھنا مناسب نہیں سمجھا۔انہوں نے لکھا کہ گانا ’دور کہیں دور‘ کی عکس بندی کشمیر میں کی گئی تھی لیکن فائنل کٹ میں ڈائریکٹر نے اسے فلم سے نکال دیا ہے۔شان نے بتایا کہ گانے کو فلم سے نکالنے کے فیصلے پر راج کمار ہیرانی نے انہیں اعتماد میں رکھ کر مناسب طریقے سے وضاحت دی اور ممکن ہے ان کی کسی اور فلم میں یہ گانا شامل ہوجائے۔