بابائے صحافت نامہ نگار حکیم نثار احمد قریشی مرحوم کی یاد میں انکی 89ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا

Published: 03-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ رانا مہتاب اسلم سے)بابائے صحافت نامہ نگار حکیم نثار احمد قریشی مرحوم کی یاد میں انکی 89ویں سالگرہ کا کیک روزنامہ ٹھنڈی أگ ہال میں کاٹا گیا اور انکی نصف صدی پر محیط صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا حکیم نثار احمد قریشی کی سالگرہ کا کیک انکے بیٹے معروف صحافی چیف ایڈیٹر گلزار احمد نوشی نیاپنے دست مبارک سے صحافیوں کے ہمراہ کاٹا اس موقع پر معروف سماجی مذہبی شخصیت مہر خالد محمود انکم ٹیکس والے اور انجینئرناصر علی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے حکیم نثار احمد قریشی کی صحافتی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں کیونکہ انسانیت کی بھلائی کیلئے کام کرنے والا کبھی مرتا نہیں امرہو جاتا ہے بطور صحافی سماج کیلئے ایک مسیحا تھے اور اجلے صحافتی کردار کی وجہ سے کوئی ان پر انگلی نہیں اٹھاسکتا ہمیشہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا دیانتدارانہ صحافت کے گہرے نقوش چھوڑے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مہر خالد محمود نے مرحوم کے درجات کی بلندی  پاکستان کی خوشحالی استحکام نئے سال کی خیروبرکت کیلئے خصوصی دعا مانگی اس موقع پر گلزار احمد نوشی‘مہر رشید‘اسداللہ انصاری‘ایوب بھٹی‘ رانا نعیم شہزاد‘ دلبر صابر تصور‘ رانا مہتاب اسلم‘منیب الرحمن‘ محمد عثمان دیگر نے شرکت کی۔