تھانہ رحمانیہ: منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ برادروں کے 4ملزمان گرفتار

Published: 07-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ چوہدری جمشید اختر)گجرات: تھانہ رحمانیہ پولیس کی مجرمان اشتہاریوں‘منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں  04ملزمان گرفتار‘2عددرائفل223 بور‘چرس اور مجرم اشتہاری گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرکی زیر قیادت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرام کی زیر نگرانی  ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ ذوالفقار احمد نے شہزاد Asiاور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے جدید اسلحہ دو عددرائفل223بور معہ گولیاں برآمد لیں۔گرفتار ملزمان میں مدثر حسین ولد منظور حسین ساکن ضلع ساہیوال‘ شریف خیل ولد آفریدے ساکن ضلع کرم ایجنسی حال رحمانیہ شامل ہیں۔ مجرم اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری سکندر علی ساکن ماڈل ٹاون کو گرفتار کرلیا۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم طفیل مہدی ساکن جھنڈیوالی کے قبضہ سے چرس 560 گرام معہ وٹک 2ہزار روپے برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔