میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے‘ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین

Published: 08-01-2024

Cinque Terre

(چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک کی انجمن بہبود مریضاں کا اجلاس منعقد ہوا، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر‘رضوان دلدار چوہدری‘ چوہدری وحید الدین ٹانڈہ‘ مہر عبدالشکورسمیت افسران اس موقع پر موجود تھے،اجلاس میں انجمن بہبود مریضاں میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک کی گزشتہ دو ماہ کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ انجمن بہبود مریضاں میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک میں مریضوں کے لئے مفت اددویات اور لیبارٹری ٹیسٹ میں معاونت فراہم کررہی ہے، میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، اسٹیٹ آف دی آرٹ مشینری، سہولیات، ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے مخیر حضرات کے تعاون سے عدم دستیاب سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں، مریضوں کو اددویات، ٹیسٹوں اور بلڈ کی سہولت مفت فراہم کی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ انجمن بہبود مریضاں سوسائٹی کو باقاعدہ طور پر نوٹیفائی کیا جائے گا اور فنڈز میں اضافہ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں تمام تر اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں، سرکاری ہسپتالوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔