چوہدری نصیر افضل آف کھپیڑانوالہ کی پریس کلب گجرات آمد‘ صدر نوید شاہ سمیت نئی کابینہ کو مبارکباد

Published: 08-01-2024

Cinque Terre

(چوہدری صغیر افضل اینڈ سلیمان بٹ) ممتاز بزنس مین چوہدری نصیر افضل آف کھپیڑانوالہ (چیف ایگزیکٹو پولیس رپورٹ ایچ ڈی اینڈ بے نقاب نیوز) کی پریس کلب گجرات کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کیلئے پریس کلب گجرات آمد‘ پریس کلب پہنچنے پر صدر پر یس کلب نوید شاہ‘ سینئر نائب صدر رانا نذیر‘ نائب صدر مرزا یونس‘ سیکرٹری اطلاعات پریس کلب گجرات مرزا عامر بیگ نے اُن کا استقبال کیا۔چوہدری نصیر افضل آف کھپیڑانوالہ نے صدر پریس کلب گجرات سید نوید شاہ‘ سینئر نائب صدر رانا نذیر‘ نائب صدر مرزا یونس‘ سیکرٹری اطلاعات مرزا عامر بیگ‘ پریس سیکرٹری سید ابدال شاہ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستہ پیش کر کے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چوہدری نصیر افضل آف کھپیڑانوالہ کا کہنا تھا کہ گجرات پریس کلب کے ممبران نے سید نوید شاہ‘ داؤد شفیع کی صورت میں بہترین قیادت کا انتخاب کیا ہے‘ ہم اُمید کرتے ہیں کہ سید نوید شاہ اور انکی ٹیم کی صحافت کے وقار اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائینگے۔ سید نوید شاہ نے چوہدری نصیر افضل اور ان کے ساتھیوں کا پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چوہدری نصیر افضل کے ہمراہ چوہدری صغیر افضل‘ سلیمان بٹ‘ شیخ شہباز علی آف لالہ موسیٰ‘ مرزا شعیب لالہ موسیٰ‘ مرزا ظفر اقبال لالہ موسیٰ‘ مرزا سیف علی لالہ موسیٰ‘ سہیل میر گجرات اور عرفان بٹ بھی موجود تھے۔