تھانہ بولانی:مویشی چوری کی واردات میں ملوث 4ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ مویشی اوررائفل کلاشنکوف برآمد

Published: 15-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ بولانی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری‘مویشی چوری کی واردات میں ملوث 4ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ مویشی اوررائفل کلاشنکوف برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ بولانی کے علاقہ میں مویشی چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بولانی SI فہدالرحمن اور دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مویشی چوری کرنے والے4ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں ظہیر اصغر‘ اظہر شہباز‘ بلال حسن‘ رحمان رفیع شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 7قیمتی مویشی مالیتی 12لاکھ روپے اورواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ رائفل کلاشنکوف برآمدکرلی۔ملزمان نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ مویشی چوری کرکے بیچتے تھے۔ ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔