تھانہ ککرالی چک مٹھانہ سے منشیات فروش گرفتار‘ بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی

Published: 15-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ چوہدری جمشید اختر)تھانہ ککرالی چک مٹھانہ سے منشیات فروش گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ککرالی اسلم ہنجرا  پولیس اہلکار رستم علی،سبط الحسن اور نعمان احمد کے ہمراہ گشت پر موجود تھے، دوران گشت پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ سریعہ روڑ نئی آبادی نامعلوم شخص بھاری مقدار میں ڈرگز کی سپلائی کے لیے انتظار میں کھڑا ہے، فوری ریڈ کرنے پر مال برآمد کیا جاسکتا ہے، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او اسلم ہنجرا پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے، دوران تلاشی 8 پیکٹ چرس جن کا وزن 8800 گرام تھا موصول ہوئے۔ پولیس نے منشیات کا سامان قبضہ میں لے کر تفتیش کا آغاز کیا، دوران تفتیش ملزم کی شناخت ذوہیب عباس ولد غلام عباس سے ہوئی، ایس ایچ او اسلم ہنجرا نے اے نیوز کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ہماری نسل کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے ہم اس ناسور کا معاشرے سے قلع قمع کر کے دم لیں گے۔