ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی یاب ہونیوالے جوانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد‘ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے بیجز لگائے

Published: 15-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ چوہدری جمشید اختر) ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی یاب ہونے والے جوانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد! ڈی پی اوگجرات سید اسد مظفرنے بیجز لگائے۔ترقی پانیوالے ملازمان کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کے پرموٹ ہونے والے6 کنسٹیبلان کو ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی ملنے پر ڈی پی اوگجرات سید اسد مظفرنے بیجز لگائے۔پروموٹ ہونے والے ہیڈ کنسٹیبلان میں محمد اسجد، وارث علی، محمد اسمائیل، سیداسد، محمد یاسر اور عدیل ظفر اللہ شامل ہیں۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے ترقی یاب ہونے والے ملازمان کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔