چوہدری فیاض کی رہائشگاہ پر چوہدری ارمغان سبحانی‘ رانا عارف اقبال ہرناہ کا شاندار استقبال

Published: 15-01-2024

Cinque Terre

 (رپورٹ شیخ شہباز علی سے) کوٹلی منالیاں میں چوہدری فیاض کی رہائش گاہ پر امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رانا عارف اقبال ہرناہ کا چوہدری ریاض گورسی چوہدری فقیر سائیں چوہدری سعد اکبر نے شاندار استقبال کیا اور دیگر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی پھولوں کے ہار پہنائے اور پھول نچھاور کئے اور ٹی پارٹی کا شاندار اہتمام کیا گیا ہے جس سے تمام شرکاء  چائے پکوڑہ جلیبیاں مٹھائی سے لطف اندوز ہوئے اس پر چوہدری ارمغان سبحانی رانا عارف اقبال ہرناہ نے چوہدری ریاض گورسی چوہدری فیاض گورسی اور دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا سید پور میں چوہدری قمر زمان کسانہ چوہدری اعجاز جٹ اس احمد بلوچ چوہدری منصر مجید اور دیگر ساتھیوں نے شاندار استقبال کیا کھوجے چک میں چیئرمین مہر محمد ساجد محمد آصف بھٹہ چوہدری مختار احمد چوہدری عمیر شاکر چوہدری عدنان گجر نے قائدین کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی مالا پنہائی اور پھول نچھاور کئے