پہلی بار سعودی اسکاؤٹس بھارت پہنچ گئے؛ یوم جمہوریہ کیمپ میں شرکت

Published: 17-01-2024

Cinque Terre

نئی دہلی: تاریخ میں پہلی بار سعودیہ عرب کے 11 اسکاؤٹس کیڈٹس بھارت کے یوم جمہوریہ کیمپ میں شرکت کے لیے آج نئی دہلی پہنچ گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 جنوری کو بھارت کا یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے جس میں دنیا بھر میں 20 سے زائد ممالک کے اسکاؤٹس کیمپ میں شرکت کے لیے آج نئی دہلی پہنچ گئے۔تاریخ میں پہلا موقع ہے جب سعودی اسکاؤٹس کسی بھی پروگرام میں شرکت کے لیے بھارت گئے ہو۔سعودی عرب اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی 11 لڑکیاں اور لڑکے بھارت کے یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات اور سالانہ کیڈٹس کیمپ میں شرکت کریں گے۔سعودی اسکاؤٹس بھارت کے دو ہفتوں کے دورے کے دوران بھارتی ثقافت اور تاریخ کا مشاہدہ کرنے کے لیے تاریخی شہروں کی سیر کریں گے اور 27 جنوری کو وزیر اعظم  مودی کی ریلی اور مارچ میں بھی حصہ لیں گے۔سعودی عرب اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے عرب نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کے دورے کے دوران ہم ایک ثقافتی شو بھی پیش کریں گے جس میں سعودی رسم و رواج، فنون اور کھانوں کو پیش کیا جائے گا۔