ندا ڈار نے امپائرنگ کی جانب پہلا قدم بڑھا دیا

Published: 17-01-2024

Cinque Terre

  کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے امپائرنگ  کی جانب پہلا قدم بڑھا دیا۔قومی ویمن کپتان نے پی سی بی کے تحت  لاہور کے  قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا چار روزہ  ویمن  امپائرز انڈیکشن کورس مکمل کرلیا۔آئی سی سی کے ایلٹ پینل آف امپائرز کے ممبر احسن رضا اور پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائر آصف یعقوب کورس کے انسٹرکٹر تھے۔کورس میں  کرکٹ کے قوانین کی معلومات سمیت بنیادی تربیتی سیشنز  منعقد ہوئے، تحریری امتحان کے بعد  شرکا سے ون آن ون انٹرویوز کیے گئے۔کورس میں سابق  ویمن انٹرنیشنل کرکٹر سخن فیض و دیگر خواتین بھی شامل تھیں۔