عام انتخابات: پنجاب بھر میں 12 فروری تک دفعہ 144 نافذ

Published: 24-01-2024

Cinque Terre

 لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلیے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق انتخابی مہم اور الیکشن کے دوران بھی فائرنگ پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے عام انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں اور اُن کے حامیوں کے درمیان تصادم کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 کا فوری نفاذ کیا ہے جو 12 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔