تحریک انصاف کے امیدوار شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہوکر پی پی میں شامل

Published: 26-01-2024

Cinque Terre

 حیدرآباد: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 پر کھڑے ہونے والے امیدوار انور جتوئی پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق انور جتوئی پی ایس 61 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جنہوں نے شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہونے اور پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔اسی طرح پی ٹی آٗئی کے ایک اور امیدوار محرم خان بھی پی پی امیدوار طارق شاہ جاموٹ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔محرم خان نے کہا کہ ہمارے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں اور خوشی سے پیپلز پارٹی امیدوار کے حق میں دستبردار ہورہے ہیں۔اس موقع پر انور جتوئی نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے شرجیل میمن کی کامیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔پی پی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے محرم خان اور انور جتوئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھائیوں کی طرح مل کر عوامی فلاح و بہبود کا کام کریں گے، پیپلز پارٹی وہ گلدستہ ہے جس میں ہر طرح کے پھول موجود ہیں۔