Published: 26-01-2024
ممبئی: بالی وڈ کے باصلاحیت اداکار پنکج ترپاٹھی نے بھی بالی وڈ میں پھیلی اقربا پروری پر اپنی خاموشی توڑ دی۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر شعبے میں اقربا پروری ہوتی ہے، دوسری فیلڈ کے پروفیشنل افراد کے انٹرویوز کم ہوتے ہیں اس لئے لوگوں کو پتہ نہیں چلتا۔پنکج ترپاٹھی نے کہا کہ ٹیلنٹ ہی اصل شے ہے، ممکن ہے کہ خاندان کا بچہ باصلاحیت ہو، اس لئے سب فنکاروں کو ٹیلنٹ پر پرکھنا چاہئے۔واضح رہے کہ اداکار کی حال ہی میں بھارتی وزیراعظم کی زندگی پر مبنی فلم ’میں ہوں اٹل‘ ریلیز ہوئی ہے اور ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔