گلوکار راحت فتح علی خان کا ذاتی ملازم پر بدترین تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

Published: 28-01-2024

Cinque Terre

 لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی جانب سے اپنے ذاتی ملازم پربدترین تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔موسیقی کی زبان میں بات کرنے والے گلوکار کا نیا روپ سامنے آ گیا جنہوں نے اپنے ہی گھریلو ملازم پرجوتوں اورگھونسوں کی بارش کردی۔ویڈیو میں راحت فتح علی خان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میری بوتل کہاں ہے؟۔ملازم جان بخشی کیلئے واسطے دیتا رہا اور موقع پرموجود دیگرملازمین بھی گلوکار کو روک نہ پائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیاء کے مبینہ استعمال کے بعد گلوکار اکثر تشدد کرتے ہیں۔