برطانیہ؛ شراب خانے کے ٹوائلٹ سے نومولود کی لاش برآمد

Published: 31-01-2024

Cinque Terre

لندن: برطانیہ میں ایک شراب خانے کے ٹوائلٹ میں نومولود بچی مردہ حالت میں پائی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ لیڈز میں آلٹن کے بار میں پیش آیا جہاں ٹوائلٹ میں ایک مردہ نومولود کو دیکھا گیا اور پولیس کی اطلاع دی گئی تھی۔ویسٹ یارک یائر کاؤنٹی پولیس نے نومولود کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا تاہم اس کا کوئی وارث تاحال سامنے نہیں آیا۔ اس حوالے سے پولیس کی تفتیش ابھی جاری ہے۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح نومولود کی ماں کو ڈھونڈنا ہے، جنھیں اس وقت فوری طبی امداد کی ضرورت ہوگی۔ اس لیے ماں سے کہتے ہیں کہ وہ اپنی صحت کی خاطر سامنے آئیں۔ویسٹ یارک یائر کاؤنٹی پولیس کے تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ نیشنل ہیلتھ سروس کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں تاکہ ماں کو تلاش کرکے ضروری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔پولیس نے اس حوالے سے شراب خانے کے مالکان، عملے اور وہاں آنے والوں سے بھی تفتیش کی ہے تاہم نومولود کے لواحقین کا کچھ پتا نہ چل سکا۔