Published: 02-02-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کی زیر صدارت سی آئی اے آفس میں کرائم میٹنگ‘ میٹنگ میں ڈی ایس پی آرگنائز ڈ کرائم ون اظہر محمود سمیت تفتیشی افسران کی شرکت، ایس پی سی آئی اے نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں،منظم اور متحرک گینگز کے خلاف موثر حکمت عملی کے تحت کاروائی کریں، اشتہاری مجرمان اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں۔کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاجائے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف موثر حکمت عملی کے تحت کاروائی کریں، گرفتار ملزمان سے موثر تفتیش کی جائے تو ساتھیوں اور سہولت کاروں کی پوری چین گرفتار ہوسکتی ہے،شہریوں کی جان ومال کی حفا ظت اورانصاف کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے۔