لتا منگیشکر کے متعلق صحافی کا سوال، جاوید اختر مشتعل ہوگئے

Published: 08-02-2024

Cinque Terre

 ممبئی: لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی یاد میں بالی وڈ انڈسٹری کے فنکاروں کی تنظیم ایسامارا کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں گلوکارہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکاروں نے شرکت کی جس میں الکا یاگنک، ادیت نارائن کے ساتھ شاعر جاوید اختر بھی شامل تھے۔ایونٹ کے بعد جاوید اختر نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ لتا جی کی یاد میں یہ ایک بہترین پروگرام منعقد کیا گیا جس میں انہیں بہت لطف آیا۔جاوید اختر نے کہا کہ لتا جی سے نوجوان گلوکاروں کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے وہ نہ صرف سر اور تال کا خیال رکھتی بلکہ الفاظ کے معانی کو سامعین تک پہنچادیتی تھیں۔اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے ایونٹ پر مزید تبصرے کا سوال کیا تو جاوید اختر غصہ میں آگئے اور کہنے لگے اتنی دیر تک وہ کیا کہتے رہے ہیں۔